آئی پی ایل فرنچائز راجستھان رائلز کے کوچ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 12 اگست 2020
بھارت کورونا کیسز رکھنے والے ممالک میں سب سے نمایاں ہے

بھارت کورونا کیسز رکھنے والے ممالک میں سب سے نمایاں ہے

آئی پی ایل فرنچائز راجستھان رائلز کے فیلڈنگ کوچ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا۔

ادھیاپور سے تعلق رکھنے والے ڈیشانت کو اہسپتال میں داخل اور چودہ  روز کا قرنطینہ کرنے کی ہدات کی گئی ہے۔  فرنچانرز کی جانب سے اگلے ہفتے یواے ای روانگی سے پہلے  تمام کھلاڑیوں اور سٹاف کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔بھارتی بورڈ کے پروٹوکول کے تحت ڈیشانت کو قرنطینہ کے بعد دو  نیگیٹو ٹیسٹ رپورٹس کے بعد اسکواڈ کو جواِئن کرنے کی اجازت ہوگی۔ یاد رہے کہ  اس وقت بھارت کورونا کیسز رکھنے والے ممالک میں سب سے نمایاں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔