اسٹیج اداکارہ خوشبو کو ایف بی آر نے نوٹس جاری کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 12 اگست 2020
فلمسٹار خوشبو نے تاحال ایف بی آر کے سامنے اپنے اثاثہ جات بھی ظاہر نہ کئے. فوٹو : فائل

فلمسٹار خوشبو نے تاحال ایف بی آر کے سامنے اپنے اثاثہ جات بھی ظاہر نہ کئے. فوٹو : فائل

لاہور: اسٹیج اداکارہ خوشبو کو  انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے پر ایف بی آرنے نوٹس جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فلمی اداکار ارباز خان کی اہلیہ اور معروف اسٹیج اداکارہ خوشبو کو ایف بی آر نے نوٹس جاری کردیا، اداکارہ خوشبو کو سال 2019 کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلمسٹار خوشبو نے تاحال ایف بی آر کے سامنے اپنے اثاثہ جات بھی ظاہر نہ کئے، جس پر انہیں جوہر ٹاؤن میں ان کی رہائشگاہ پر نوٹس بھیجا گیا ہے اور ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارہ اور اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے پر جرمانے کا عندیہ دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔