کچھ وزراء ذاتی مفاد کو حکومتی مفاد پر ترجیح دیتے ہیں، وزیراعظم برہم

ویب ڈیسک  بدھ 12 اگست 2020
 ٹیم ورک کے بجائے ذات کے لیے کام کرنے والوں کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہوگی، وزیراعظم. فوٹو:فائل

ٹیم ورک کے بجائے ذات کے لیے کام کرنے والوں کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہوگی، وزیراعظم. فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیم ورک کے بجائے ذات کے لیے کام کرنے والوں کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

ایکسپریس نیوزکےمطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی وزراء پر برہم ہوگئے اور کہا کہ کچھ وزراء ذاتی مفاد کو حکومتی مفاد پر ترجیح دیتے ہیں، حکومت سب کی ہے، حکومتی مفاد ہی سب کا مفاد ہونا چاہیئے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: کاروباری افراد کی سہولیات کے لئے ہرممکنہ کوشش جاری رکھیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اونرشپ لیے بغیر ہم کامیاب نہیں ہو سکیں گے، ٹیم ورک کے بجائے ذات کے لیے کام کرنے والوں کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہوگی، پہلے بھی کہہ چکا ہوں اپنے لیے کھیلنے کے بجائے ٹیم کے لیے کھیلیں، بڑا کھلاڑی وہی بنتا ہے جو ٹیم کے لیے کھیلے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔