نیب نے پی ٹی آئی ایم این اے کرامت کھوکھر کو طلب کر لیا

ویب ڈیسک  بدھ 12 اگست 2020
کرامت کھوکھر سے منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

کرامت کھوکھر سے منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

لاہور: نیب نے تحریک انصاف کے ایم این اے ملک کرامت کھوکھر کو کل طلب کر لیا۔ 

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی  ملک کرامت کھوکھر کو کل طلب کر لیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کرامت کھوکھر کو اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا منشا بم کی گرفتاری اور تمام اراضی واگزار کرانے کا حکم

ذرائع کے مطابق رکن قومی اسملبی  کرامت کھوکھر سے منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، اور انہیں نیب نے ملک کرامت کھوکھر کو کل دن 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔