نیب نے پی ٹی آئی ایم این اے کرامت کھوکھر کو طلب کر لیا

رکن قومی اسمبلی کرامت کھوکھر کو اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا ہے، ذرائع

کرامت کھوکھر سے منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

نیب نے تحریک انصاف کے ایم این اے ملک کرامت کھوکھر کو کل طلب کر لیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کو کل طلب کر لیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کرامت کھوکھر کو اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا منشا بم کی گرفتاری اور تمام اراضی واگزار کرانے کا حکم

ذرائع کے مطابق رکن قومی اسملبی کرامت کھوکھر سے منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، اور انہیں نیب نے ملک کرامت کھوکھر کو کل دن 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
Load Next Story