کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری

ویب ڈیسک  جمعرات 13 اگست 2020
شہر کے کئی علاقوں میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ فوٹو : فائل

شہر کے کئی علاقوں میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ فوٹو : فائل

 کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش ہوتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی بھی شروع ہو گئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں شاہراہ فیصل، کارساز، گلشن اقبال، سوک سینٹر، ایم اے جناح روڈ،  کھارادر، ٹاور، ماڑی پور، کریم آباد، لیاقت آباد، جیل روڈ، بہادرآباد، محمودآباد ، منظور کالونی اور بلوچ کالونی میں ٹھنڈی ہوا کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب شہر کے کئی علاقوں میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔