- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
لاک ڈاؤن کے دوران ماورہ حسین کے وزن میں بے تحاشا کمی
اداکارہ ماورہ حسین نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے وزن میں بے تحاشا کمی کرلی ہے۔
کورونا وبا کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن میں جہاں بہت سے لوگوں کی جانب سے وزن بڑھنے کی شکایات سامنے آئی ہیں وہیں اداکارہ ماورہ حسین نے وزن میں بے تحاشا کمی کی ہے۔ اس حوالے سے ماورہ حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی حالیہ تصویر بھی پوسٹ کی تھی جس کے ساتھ انہوں نے تھینک یو کورنٹائن کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا تھا۔
کوئی سوشل میڈیا پر ماورہ کے بے تحاشہ کم وزن پر تنقید کررہا ہے، کوئی انہیں سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے ساتھ ملا رہا ہے تو کوئی ان کے جسمانی خدوخال پر منفی کمنٹ کررہا ہے۔
سوشل میڈیا پر بے تحاشہ تنقید کے بعد ماورہ نے اپنی تصویر انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کردی۔ تاہم کچھ لوگ ماورہ کی حمایت میں بھی سامنے آئے ہیں اورفنکاروں کو ان کے جسمانی خدوخال کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بنانے پر سوشل میڈیا صارفین پر تنقید کررہے ہیں۔
ماہ نور نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ماورہ کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا گیا ماورہ کو ان کے وزن کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بنانا بند کیا جائے۔ وہ لوگ جو فنکاروں کو اور دوسرے لوگوں کو بلا وجہ جج کرتے ہیں وہ سامنے والے کی ذہنی صحت کو تباہ کردیتے ہیں۔ دیکھو وہ دبلی ہے، دیکھو وہ موٹی ہے کسی بھی خاتون کو اس کے ظاہری خدوخال کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنانا بند کریں۔ کیونکہ کسی کو اس کے ظاہری خدوخال کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بنانا مزاح نہیں۔
https://twitter.com/N0tag0odgirL/status/1293449117004451841
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔