یوم آزادی کے موقع پر سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

ویب ڈیسک  جمعرات 13 اگست 2020
 ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری۔ فوٹو:فائل

ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری۔ فوٹو:فائل

کراچی: حکومت سندھ نے یوم آزادی کے موقع پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت سندھ نے یوم آزادی کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے، اور محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

نوٹیفکیشن کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہفتہ 15 اگست تک ہوگی، پابندی کا اطلاق پولیس، رینجرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں، صحافیوں، بزرگ، خواتین اور 12 سال سے کم عمر کے بچوں پر نہیں ہوگا، جب کہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔