بھارت میں بیٹے نے خراّٹے لینے پر بوڑھے باپ کو قتل کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 13 اگست 2020
واقعہ اتر پردیش کے ضلعے پیلی بھیت میں پیش آیا۔ (فوٹو، فائل)

واقعہ اتر پردیش کے ضلعے پیلی بھیت میں پیش آیا۔ (فوٹو، فائل)

لکھنو: بھارتی ریاست اُتر پردیش کے ضلعے پیلی بھیت میں بد بخت بیٹے نے خراٹے لینے پر باپ کو قتل کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رام سواروپ کا بڑا بیٹا نووین اپنے باپ کی رات کو سوتے وقت خراٹے لینے کی عادت سے بہت پریشان تھا اور اسے نیند خراب ہونے کی شکایت تھی۔ گزشتہ رات کے وقت اپنے 65 سالہ باپ کو سوتے ہوئے لوہے کی سلاخ کے واروں سے زخمی کردیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن راستے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

مقامی پولیس نے نووین کے چھوٹے بھائی منوج کی شکایت پر اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ علاقہ ایس ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ نووین پہلے بھی اپنے باپ کو سوتے ہوئے خراٹے لینے کی وجہ سے تشدد اور بدسلوکی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔