وفاق کا سندھ کو این ایف سی کے تحت تین ماہ کی ادائیگی کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعرات 13 اگست 2020
وزارت خزانہ نے سندھ حکومت کے 2019 ، 20 کے وفاق کے ذمہ بقایا جات دینے کی منظوری دے دی. فوٹو:فائل

وزارت خزانہ نے سندھ حکومت کے 2019 ، 20 کے وفاق کے ذمہ بقایا جات دینے کی منظوری دے دی. فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت رواں مالی کے پہلے تین ماہ کی ادائیگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزارت خزانہ میں اعلی سطح کے مذاکرات ہوئے اور ذرائع کے مطابق وفاق اور سندھ کے درمیان مالی امور پر مذاکرات کامیاب بھی ہوگئے ہیں۔

مذاکرات میں وفاق کی جانب سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ، سیکرٹری خزانہ اور چیرمین ایف بی آر شریک ہوئے، جب کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے وفد کی قیادت کی، ان کے ساتھ سندھ حکومت کے ترجمان ناصر حسین شاہ اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی بھی شریک تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں سندھ حکومت کے 2019 ، 20 کے وفاق کے ذمہ بقایا جات دینے کی منظوری دے دی گئی، اور فیصلہ کیا گیا کہ وفاق سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت رواں مالی کے پہلے تین ماہ کی ادائیگی کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔