میچز میں 22 سال 222 دن کا وقفہ ٹرائکوس عالمی ریکارڈ کے حامل

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 14 اگست 2020
پاکستانی کھلاڑیوں میں یہ ریکارڈ یونس احمد کا ہے جنھوں نے 17 سال اور 111 دن کے وقفے سے ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ فوٹو : فائل

پاکستانی کھلاڑیوں میں یہ ریکارڈ یونس احمد کا ہے جنھوں نے 17 سال اور 111 دن کے وقفے سے ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ فوٹو : فائل

 لاہور: جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے آف اسپنر جان ٹرائکوس نے 22 سال اور 222 دن کے وقفے سے میچ کھیلا تھا۔

سب سے طویل وقفے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپس آنے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے آف اسپنر جان ٹرائکوس کا ہے جنھوں نے 22 سال اور 222 دن کے وقفے سے میچ کھیلا تھا۔

پاکستانی کھلاڑیوں میں یہ ریکارڈ یونس احمد کا ہے جنھوں نے 17 سال اور 111 دن کے وقفے سے ٹیسٹ میں حصہ لیا،فواد عالم کو باہر بٹھانے کے بعد پاکستان نے 88 ٹیسٹ میچز کھیلے، یونس احمد 104میچز تک واپسی کے منتظر رہے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔