- سینیٹ انتخابات؛ وزیراعظم عمران خان بیلٹ پیپر ضائع ہونے پر شہریار آفریدی پر برس پڑے
- نیدرلینڈ کے کورونا ٹیسٹ سینٹر میں دھماکا
- بھارتیوں کے سخت ردعمل نے ڈیل سٹین کو معذرت پر مجبور کردیا
- عراق میں امریکی فضائی اڈے پر 10 راکٹ حملے
- حکومت جاچکی لیکن اس کو سنبھالنے والے نہیں جانے دیتے، آصف زرداری
- پی ایس ایل 6؛ لاہور میں شیڈول میچز کراچی منتقل کرنے کا امکان
- انسان غلط کام خود کرتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ اللہ مالک ہے، چوہدری شجاعت
- پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلیے 189 رنز کا ہدف
- اپنے ہی بیٹے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت باپ گرفتار
- افغانستان میں 3 خواتین صحافیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا
- گلی میں چارپائی بچھانے پر 10 سالہ بچے نے اپنے 11 سالہ ساتھی کا قتل کردیا
- بابراعظم ہراسانی کیس؛ مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن میں نہیں ڈروں گی، حامیزہ مختار
- اضاخیل ڈرائی پورٹ افتتاح کے 14 ماہ گزر جانے کے باوجود فعال نہ ہوسکا
- بابراعظم پرہراسگی کیس؛ سماعت پی ایس ایل مکمل ہونے تک ملتوی
- حکومت کی بدترین کارکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے، شہبازشریف
- جسے آنکھ بند کرکے الیکشن جیتنا تھا وہ حکومت پریشان ہے، بلاول بھٹو
- ضمیر کہہ رہا ہے پیپلزپارٹی کو ووٹ دوں، منحرف پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی
- فیصل واوڈا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی
- ٹڈے کےکان سے روبوٹ کی سماعت کا پہلا کامیاب تجربہ
- صرف 10 سیکنڈ کا ویڈیو کِلپ 66 لاکھ ڈالرمیں فروخت
یوم آزادی مناتے ہوئے کشمیری بہن بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہئے،صدر مملکت

پاکستان کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، ڈاکٹر عارف علوی
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں یوم آزادی مناتے ہوئے اپنے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہن بھائیوں کو بھی نہیں بھولنا چاہئے اور پاکستان کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ یہ دن ہمیں قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی ولولہ انگیزقیادت میں اپنے آباﺅ اجداد کی بے شمار قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، یہ دن ہمیں کارکنانِ تحریک پاکستان کے نظریات پر قائم رہنے کے عزم کی تجدید اور ان کی جدوجہدکو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے بہت سے مسائل درپیش ہوئے لیکن ہماری پُر عزم قوم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن سے ان پر قابو پا لیا، ہمیں کورونا کیخلاف حفاظتی تدابیر پر لازماً عملدرآمد جاری رکھنا ہوگا، ہماری معیشت ہر شعبے میں ترقی کر رہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم بحران سے نکل چکے ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہمیں یوم ِ آزادی مناتے ہوئے اپنے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہن بھائیوں کو بھی نہیں بھولنا چاہئے جنہیں کشمیریوں کو بھارتی سیکورٹی فورسز بے تحاشا مظالم کا نشانہ بنا رہی ہیں، میں اپنے کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق ان کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔