موزمبيق کی اہم بندرگاہ پر داعش كا قبضہ

اے پی پی/ ویب ڈیسک  جمعـء 14 اگست 2020
داعش نے اس بندرگاہ پر حملے ميں آرپی جی سيون كا استعمال كيا اور ايک بحری جہاز پر بھی فائرنگ كی۔ فوٹو:انٹرنیٹ

داعش نے اس بندرگاہ پر حملے ميں آرپی جی سيون كا استعمال كيا اور ايک بحری جہاز پر بھی فائرنگ كی۔ فوٹو:انٹرنیٹ

ماپوتو: دولت اسلامیہ (داعش) نے افریقی ملک موزمبيق كی ایک اہم بندرگاہ پر قبضہ كر ليا ہے جبکہ لڑائی میں 55 فوجی ہلاک اور 90 زخمی ہوگئے ہیں۔

فرانسيسی خبر رساں  ادارے  كے مطابق موزمبيق كے فوجی حكام نے اعلان كيا ہے كہ داعش نے  قدرتی گيس سے مالامال ’موكيمبوا دا پريا‘ بندرگاہ پر قبضہ كر ليا۔

موزمبيق كے فوجي حكام كا كہنا ہے كہ داعش نے اس بندرگاہ پر حملے ميں آرپی جی سيون كا استعمال كيا اور ايک بحری جہاز پر بھی فائرنگ كی۔

رپورٹ كے مطابق موكيكمبوا دا پريا موزمبيق كی سيال كويڈ گيس كی تنصيبات والے علاقے جزيرہ نما افونگی سے 80 كلوميٹر سے بھی كم كے فاصلے پر ہے اور اس پرقبضہ كر ليا گيا ہے۔

واضح رہے كہ شمالی موزمبيق 2017ء سے دہشتگردوں  كے نشانے پر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔