طارق ‏جمیل، جیک ما، ریشم سمیت 184 شخصیات کیلئے پاکستان سول ایوارڈزکا اعلان

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 14 اگست 2020
سول ایوارڈ اگلے سال 23 مارچ کو یوم پاکستان پردیے جائیں ‏گے

سول ایوارڈ اگلے سال 23 مارچ کو یوم پاکستان پردیے جائیں ‏گے

 اسلام آباد: صدرمملکت عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر 184 شخصیت کے لیے پاکستان سول ایوارڈزکا اعلان کردیا۔

‏سول ایوارڈز اپنے شعبوں میں بہترین خدمات انجام دینے والی ملکی وغیر ملکی ‏شخصیات کودیے جائیں گے۔ ان میں سے 6 شخصیات کونشان امتیازعطا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

معروف مذہبی اسکالرمولانا طارق ‏جمیل کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا ۔ سینیئر وکیل نعیم بخاری اور سابق کرکٹر عبدالقادر کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔

سول ایوارڈ اگلے سال 23 مارچ کو یوم پاکستان پردیے جائیں ‏گے ۔ صادقین نقوی، پروفیسرشاکرعلی، ظہورالحق مرحوم، عابدہ پروین، ‏ڈاکٹرجمیل جالبی، محمد جمیل خان مرحوم اوراحمد فرازمرحوم کے لیے نشان امتیاز جبکہ پروفیسر ڈاکٹرانوارالحق حسن گیلانی اورڈاکٹرآصف محمود جاہ کو ہلال ‏امتیازسے نوازاجائے گا۔

دوغیرملکی شخصیات کوریا کے کیوجیونگ لی اورکینیڈا کی سلما عطااللہ جان کو ستارہ ‏پاکستان سے نوازا جائے گا۔ علی بابا کے جیک ما کو ہلال قائداعظم دیا جائےگا۔

24 ‏شخصیات کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان بھی کیا گیا جن میں جواد قمر،صفیہ شہید، ‏حیات اللہ، ملک سردار خان شہید،ممتازخان داوڑ شہید، حیات اللہ داوڑ خان داوڑ ‏ہرمزشہید،ملک محمد نیازخان شہید،سپاہی اخترخان شہید،محمد نوید صادق اوردیگرشامل ‏ہیں۔

نعیم بخاری، پی ٹی وی کی سابق پروڈیوسراورنجی ٹی وی کی سربراہ سلطانہ صدیقی، ‏اداکارہ بشریٰ انصاری،اداکارطلعت حسین،رائٹرفاروق قیصر، سابق کرکٹر عبدالقادر ‏مرحوم سمیت 27 شخصیات کوستارہ امتیازعطاکیاجائےگا۔

مذہبی اسکالرمولانا طارق ‏جمیل، اداکارہ ریشم، ہمایوں سعید، سکینہ سموں، گلوکارمحمد علی شیکی، ہمایوں سعید، ‏علی ظفراورمہہ جبین قزلباش سمیت 44 شخصیات کوصدارتی تمغہ حسن کارکردگی ‏عطا کیا جائے گا۔

پاکستان کےلیے خدمات پرچینی شخصیت ینگ یانگ،لی فنگران،ترکی کے ڈاکٹرسیلل ‏سوئیڈان، برطانوی شہری طارق شفیع مرحوم اورمیاں فیصل رشید کو بھی ستارہ ‏قائداعظم جبکہ امریکی شہری رچرڈ جیری ہاروٹزکوستارہ خدمت دیا جائےگا۔

ڈنمارک کی ‏مس جینی ٹیلرکوتمغہ پاکستان عطا کیا جائےگا۔ تھائی لینڈ کے انومت امات کو پاکستان ‏کےلیے خدمات پرتمغہ قائداعظم عطا کیا جائےگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔