خواتین کی طرح پچھلی سیٹ پر بیٹھ کر موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 اگست 2020
نوجوان نے خطرناک اور منفرد انداز میں موٹرسائیکل چلائی۔

نوجوان نے خطرناک اور منفرد انداز میں موٹرسائیکل چلائی۔

 لاہور: لاہورمیں منچلے نوجوان کی انوکھے انداز میں موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

نوجوان نے موٹرسائیکل کی پچھلی سیٹ پر بیٹھ کر کرتب دکھاتے ہوئے منفرد انداز میں بائیک چلائی۔

نوجوان نے ہینڈل تھاما نا ہی بریک پر پاؤں رکھا بلکہ چلتی بائیک پر خواتین کی طرح پچھلی سیٹ پر بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے بیٹھا رہا اور بائیک چلتی رہی۔

ٹریفک وارڈنز اور پولیس بھی بغیر نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل کو پکڑنے میں ناکام رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔