- پی ٹی آئی کی جلسوں کی درخواست پر ڈی سی لاہور کو فیصلہ کرنے کا حکم
- بابراعظم سوشل میڈیا پر شاہین سے اختلافات کی خبروں پر "حیران"
- پنجاب اسمبلی سے چھلانگ لگاکر ملازم کی خودکشی کی کوشش
- 9 مئی کے ذمے دار آج ملکی مفاد پر حملہ کر رہے ہیں، وزیراطلاعات
- کراچی میں تیز بارش کا امکان ختم، سسٹم پنجاب اور کےپی کیطرف منتقل
- ’’کرکٹرز پر کوئی سختی نہیں کی! ڈریسنگ روم میں سونے سے روکا‘‘
- وزیرداخلہ کا غیرموثر، زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمزبند کرنے کا حکم
- راولپنڈی اسلام آباد میں روٹی کی سرکاری قیمت پر نان بائیوں کی مکمل ہڑتال
- اخلاقی زوال
- کراچی میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے خاتون کی لاش ملی
- سندھ میں گیس کا ایک اور ذخیرہ دریافت
- لنکن ویمنز ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی
- ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ حفیظ نے لب کشائی کردی
- بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال
- کمر درد کے اسباب اور احتیاطی تدابیر
- پھل، قدرت کا فرحت بخش تحفہ
- بابراعظم کی دوبارہ کپتانی؛ حفیظ کو ٹیم میں گروپنگ کا خدشہ ستانے لگا
- پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
- اپنے دفاع کیلیے جو ضروری ہوا کریں گے ، اسرائیل
- ہر 5 میں سے 1 فرد جگر کی چربی سے متعلقہ بیماری میں مبتلا ہے، تحقیق
پنجاب میں جرائم بڑھ گئے، 6 ماہ کے دوران 2 لاکھ 77 ہزار مقدمات درج
راولپنڈی: پنجاب پولیس نے سال 2020 جنوری سے جون تک جرائم کے اعدادوشمار جاری کردئیے، پہلے 6 ماہ کے دوران پورے پنجاب میں 2 لاکھ 77 ہزار 5 سو 28 مقدمات درج ہوئے، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، کار چوری، نقب زنی، زناء کے مقدمات میں اضافہ ہوا۔
پولیس سے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کے 36 اضلاع کی پولیس نے جنوری 2020 سے جون 2020 تک 2لاکھ 77 ہزار 538 مقدمات درج کیے۔ سال کے پہلے 6 ماہ میں قتل کے 2 ہزار 12 مقدمات رجسٹرڈ کیے گے جبکہ اقدام قتل کے 2 ہزار 9 سو 67 مقدمات رپورٹ ہوئے۔ لڑائی جھگڑوں اور دیگر واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کی درخواستوں پر 7 ہزار 2 سو 71 مقدمات درج کیے گے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ اغوا کے 6 ہزار 4 سو 67 مقدمات درج کیے گے جس میں 2 ہزار 1 سو 73 زیر تفتیش ہیں جبکہ تفتیش کے دوران جھوٹے ثابت ہونے اور کمپرومائز ہونے کی صورت میں 3 ہزار 46 مقدمات خارج کردیے گے۔سال کے پہلے 6 ماہ میں اغواء برائے تاوان کے 17 مقدمات درج کیے گئے جن میں 3 مقدمات منسوخ جبکہ 11 مقدمات کے ملزمان چالان ہوچکے ہیں۔
رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ میں زناء کے 16 سو 59 مقدمات رپورٹ ہوئے جن میں 272 مقدمات کو تفتیش کے بعد ڈسچارج کردیا گیا جبکہ 1105 زناء کے مقدمات میں ملزمان کو ثبوتوں کے ساتھ چالان کردیا گیا ہے۔ اس عرصے میں اجتماعی زیادتی کے 92 مقدمات رپورٹ ہوئے جس میں 22 مقدمات کو تفتیش کے بعد ختم کیا گیا جبکہ 60 مقدمات میں ملوث ملزمان کو عدالتوں میں چالان کیا جاچکا ہے۔
پولیس اعداد و شمار کے مطابق پورے پنجاب میں پہلے 6 ماہ کے دوران 358 ڈکیتی کے مقدمات درج کیے گے، جن میں 117 زیر تفتیش ہیں جبکہ چوری کے 9 ہزار 3 سو 51 مقدمات درج کیے گے جن میں 578 مقدمات کو منسوخ کردیا گیا ہے، 3 ہزار 3 سو 70 مقدمات پر تفتیش کی جارہی ہے، گھروں، دکانوں، دفاتروں میں نقب زنی کے 6 ہزار 3 سو 59 مقدمات رپورٹ ہوئے، اور اسی طرح چوری کے 6 سو 46 مقدمات درج کیے گے۔
موٹرسائیکل اور گاڑی چوری یا چھیننے کے 14 ہزار 7 سو 37 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں 6 ہزار 6 سو 30 مقدمات زیر تفتیش ہیں، ان مقدمات میں کار و موٹرسائیکل چوروں نے شہریوں کی کروڑوں روپے کی قیمتی گاڑیاں اور موٹرسائیکل چوری کیے، سال 2020 کے پہلے 6 ماہ میں مویشی چوری کے 3 ہزار 6 سو 30 مقدمات درج ہوئے جن میں 1 ہزار 89 مقدمات پر تفتیش کی جارہی ہے۔
کورونا وباء ایس او پیز کی خلاف ورزی سمیت دیگر اسپیشل لاز کی خلاف ورزی پر 94 ہزار 34مقدمات درج کیے گے جس میں 1 ہزار 71 مقدمات کو منسوخ کردیا گیا جبکہ 3 ہزار 2 سو 9 مقدمات پر تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال پہلے 6 ماہ میں قتل، اقدام قتل، گاڑی و موٹرسائیکل چوری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔