- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
وفاقی حکومت کا یکم ستمبر سے بزرگ شہریوں کی پنشن گھر پہنچانے کا اعلان
اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ماہ یکم ستمبر سے بزرگوں کو گھر پر پنشن پہنچائی جائے گی اور نجی بینک میں پنشن براہ راست آئے گی۔
کھیوڑہ میں ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے دفتر کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ دو سال کے اندر پنشن ساڑھے 8 ہزارروپے کردی، ہم دوسری حکومتوں کی طرح نہیں جو وعدہ کرکے بھول جائیں گے، پہلی ستمبرسے بزرگوں کوگھرپرجاکرپنشن دیں گے اور نجی بینک میں آپ کی پنشن براہ راست آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنشن پرآپ کو کریڈٹ کارڈ ملے گا، قرض کی سہولت ملے گی۔ ای او بی آئی کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں، پچھلے تین مہینوں میں ہم نے 30 ارب روپے جمع کیے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ ای او بی آئی کی سمری وزارت قانون کو بھیجی ہے، ہروہ شخص جوکام کرتا ہے، ای او بی آئی کا حقدار ہوگا جس میں فری لانس جرنلسٹ، کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین بھی شامل ہوں گی، اس کے علاوہ آپ خود کو ای او بی آئی میں رجسٹرڈ کرسکیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔