- بلوچستان، كورونا کے پھيلائو كی شرح 8.6فيصد ہوگئی
- حکومت سے مذاکرات؛ تحریک لبیک کا دھرنے ختم کرنے کا اعلان
- ایشیائی مون سون کی شدت اب ایک سال پہلے ہی معلوم کرنا ممکن
- وزیراعظم نے جہانگیر ترین گروپ کی بات سننے کا عندیہ دیدیا
- گزشتہ 20 برس سے صحرازدگی سے نبردآزما جوڑا
- البانیہ میں چاقو بردار شخص کا مسجد میں نمازیوں پر حملہ
- ترسیلات زر کے اضافے میں ڈیجیٹل کرنسی اہم کردار ادا کرسکتی ہے، آئی ایم ایف
- سعودی عرب میں بارش اور برف باری سے موسم خوشگوار
- 98 فیصد روشنی منعکس کرنے والا دنیا کا سفید ترین پینٹ
- سابق آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی کورونا سے انتقال کرگئے
- روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان غالب
- کورونا وبا کا کچرا، جنگلی حیات کا قاتل
- فیس بک کا نیا فیچر’آڈیو پوڈ کاسٹ‘
- سلیکٹڈ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کیوں نہیں کیا، بلاول بھٹو
- امریکا میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی تیز رفتار کار کو خوفناک حادثہ، 2 مسافر ہلاک
- کورونا وائرس؛ پاکستان نے بھارت سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگادی
- فرانس سے تعلقات توڑنے کا نقصان صرف ہمیں ہوگا، وزیراعظم
- فرانس میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک
- جعلی ڈومیسائل پر نوکریوں کیخلاف ایم کیو ایم کی فوری سماعت کی درخواست منظور
- برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا
ذیابیطس اور امراضِ قلب سے خبردار کرنے والا خون کا ٹیسٹ

ایچ بی اے ون سی ٹیسٹ کی بدولت ذیابیطس اور دل کے امراض کا قبل ازوقت اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ فوٹو: فائل
نیویارک: نوجوانوں کے لیے خون کے ایک سادہ ٹیسٹ کی بدولت مستقبل میں ان میں ذیابیطس یا امراضِ قلب سے قبل از وقت خبردار کیا جاسکتا ہے۔
جی ہاں اس بلڈ ٹیسٹ سے ہم سب واقف ہیں لیکن یہ ذیابیطس کے خطرے کے وقت ہی کیا جاتا ہے جس کا نام ہیموگلوبِن اے ون سی ( ایچ بی اے ون سی) ہے ۔ اب ماہرین کہہ رہے ہیں کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اس ٹیسٹ کی عادت ڈالیں جس سے وہ ذیابیطس کے خطرے سے قبل ازوقت آگاہ رہ سکیں گے۔
یہ ٹیسٹ بہت آسان ہے اور اس کے لیے رات بھر بھوکا رہنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس ضمن میں جان ہاپکنز یونیورسٹی نے 10 سے 19 سال کے 14 ہزار بچوں کا قومی سروے کیا اور ان کے بلڈ ٹیسٹ لیے۔ ماہرین نے مریضوں کے خون میں شکر کی بڑھی ہوئی مقدار اور اس سے وابستہ دیگر بیماریوں پر بھی غور کیا۔
ماہرین نے نوٹ کیا کہ جن نوجوانوں کے ہیموگلوبن سے چپکے شکر کے سالمات زیادہ دیکھے گئے عین انہی مریضوں میں دل کی بیماریوں کی نشاندہی کرنے والے کیمیکل بھی پائے گئے۔
واضح رہہے کہ ایچ بی اے ون سی ٹیسٹ میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ خون کے اہم پروٹین ہیموگلوبن سے شکر کی مقدار کی کتنی مقدار چپکی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ عمل ایک مرتبہ شروع ہوجائے تو اسے کم نہیں کیا جاسکتا۔
اس لحاظ سے ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ اگر نوجوان مرد اور خواتین اپنی صحت کو بہتر رکھنا چاہتے ہیں تو وہ وقفے وقفے سے اس ٹیسٹ کو ضرور یاد رکھیں اور سال میں کئی مرتبہ خون کا یہ ٹیسٹ کرواکر خود کو ان دیکھے خطرات سے محفوظ رکھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔