پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی اوربھارتی گلوکارسونونگم کے درمیان رابطہ

ویب ڈیسک / قیصر افتخار  پير 17 اگست 2020

آج ایک خواب پورا ہوا، ننھی گلوکارہ: فوٹو: فائل

آج ایک خواب پورا ہوا، ننھی گلوکارہ: فوٹو: فائل

 لاہور: ننھی پاکستانی گلوکارہادیہ ہاشمی اور بھارتی گلوکارسونو نگم کے درمیان رابطہ ہوا ہے جوان کی گائیکی کے پہلے سے معترف ہیں۔

ننھی سی عمرمیں اپنے لا تعداد مداح بنانے والی پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کوگھرمیں والد کے ٹیپ ریکارڈرپرملکہ ترنم نورجہاں کے بجنے والے گیت اورملی ترانوں نے متاثرکرتے ہوئے اتنا اچھا گلوکار بنادیا کہ اب ان کا نام بڑے بڑے گلوکاروں کی زبان پرہے۔

ننھی گلوکارہادیہ ہاشمی کا بھارتی گلوکارسونونگم سے ویڈیو کال کے ذریعے رابطہ ہوا۔ سونو نگم نے ہادیہ ہاشمی کی سریلی آواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آواز دیگرکئی گلوکاروں سے مختلف ہے، مجھے امید ہے آپ کا شمار جلد بڑے فنکاروں کی فہریست میں ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سونو نگم پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ کا گانا سن کر رو پڑے

ننھی گلوکارہ نے کہا کہ سونونگم سے بات کرکے بے حد خوشی ہوئی، آج ایک خواب پورا ہوا، سونونگم نے مستقبل کے حوالے سے کئی مشورے دیئے جس پرعمل کروں گی۔

واضح رہے کہ سونونگم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک ویڈیوشیئرکی تھی جس میں وہ ہادیہ ہاشمی کا گانا ’’بول ہو‘‘ سن رے ہیں اوراس دوران ان کی آنکھوں میں آنسو دیکھے جاسکتے ہیں۔ سونونگم نے گانا سنتے ہوئے کہا بہت دنوں بعد کسی آواز نے میرے دل کو چھوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔