- عمران خان نے خطاب میں اپنے ہی ارکان اسمبلی کو چور کہہ دیا، یوسف رضا گیلانی
- کیپٹل ہل پر ایک بار پھر حملے کی اطلاعات، واشنگٹں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
- سندھ میں انتخابی نتائج؛ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کو 6 باغیوں کی تلاش
- ترکی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، کور کمانڈر سمیت 10 فوجی ہلاک
- الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کے خطاب کا نوٹس، خصوصی اجلاس طلب کرلیا
- کھلے سمندر میں لانچ پر چھاپہ، 82 کروڑ روپے کی حشیش برآمد
- ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ رک گیا
- پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا احسان مانی اور وسیم خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو گرام کمی
- پی ایس ایل میچز ملتوی؛ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا طریقہ کار طے کرلیا گیا
- ترکی کا امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
- کرپشن کیس؛ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی پر فرد جرم عائد
- افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک
- سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا ایک اور میزائل حملہ ناکام بنا دیا
- وزیر اعظم پر اعتماد کا ووٹ؛ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی
- عمران خان کی حکومت کو اب کوئی نہیں بچا سکتا، بلاول بھٹو زرداری
- 5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم کو سزائے موت
- شاہی محل کی دیوار اور سرپھرے نوجوان
- ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی غیرمعمولی کمی
قوم کے بہادرسپوت راشد منہاس کا یوم شہادت

بے مثال بہادری پر انہیں فوجی اعزاز ’نشان حیدر‘ سے نوازا گیا۔ ۔ (فوٹو: فائل)
پاک فضائیہ کے بہادر سپوت پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا یوم شہادت آج منایا جارہا ہے، شہید نے پاکستانی جنگی جہاز بھارت لے جانے کا ناپاک منصوبہ ناکام بنادیا تھا اور اس بے مثال بہادری پر انہیں فوجی اعزاز ’نشان حیدر‘ سے نوازا گیا۔
سترہ فروری سن 1951ء کو کراچی میں پید ا ہونے والے راشد منہاس نے اپنا بچپن شہر قائد میں گزارا بعد ازاں اہل خانہ کے ہمراہ راولپنڈی منتقل ہوگئے اور کچھ عرصے بعد دوبارہ کراچی میں سکونت اختیار کی۔ راشد منہاس نے بی ایس سی، پی اے ایف رسال پور سے کیا بعد ازاں پاک فضائیہ میں شامل ہوگئے۔
بیس اگست سن 1971ء کو ماڑی پور کے مسرور ایئربیس سے جنگی ہوا بازی کی تربیت کے دوران، اپنی دوسری سولو فلائٹ پر جس وقت راشد منہاس کا ڈبل کاک پٹ جہاز رن وے پر ٹیکسی کررہا تھا اسی دوران ان کے انسٹرکٹر اور فلائٹ سیفٹی آفیسر مطیع الرحمن، تیکنیکی خرابی کا بہانہ بنا کر جہاز کے کاک پٹ میں داخل ہوگیا اور جہاز کا رخ بھارت کی جانب موڑ دیا۔
راشد منہاس نے اپنے انسٹرکٹر کے مذموم ارادوں کو پورا نہیں ہونے دیا اور سخت مزاحمت جاری رکھی اور جہاز کو پاکستانی حدود ہی میں، ٹھٹھہ کے قریب گرا کر جام شہادت نوش کرکے بھارت کا مذموم ارادہ ناکام بنا دیاتھا۔
پائلٹ آفیسر راشد منہاس کے چہرے اور آنکھوں سے یہ بات عیاں تھی کہ وہ کوئی عام نوجوان نہیں اور انہوں نے اپنی بہادری سے یہ بات ثابت بھی کردی۔ ان کے رفقاء کے مطابق راشد منہاس بچپن ہی سے وطن کی محبت میں سرشار تھے، راشد منہاس کو جہاز اڑانے کا جنون کی حد تک شوق تھا اور اسی شعبہ کو پیشہ ورانہ زندگی کا حصہ بنا کر انھوں نے ارض پاک پر اپنی جان نچھاور کی۔
دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر نے نشان حیدر کا اعزاز پانے والے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن فرض کی ادائیگی کے لیے عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نے مادر وطن کی خاطر پاک فضائیہ کی عظیم روایات جاری رکھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔