محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 30 اگست کو ہوگا

ویب ڈیسک  جمعرات 20 اگست 2020
محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد نئے ہجری سال کا آغاز ہوگیا۔(فوٹو، فائل)

محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد نئے ہجری سال کا آغاز ہوگیا۔(فوٹو، فائل)

 کراچی: رویتِ ہلال کمیٹی نے محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا اعلان کردی ہے جس کے بعد  یومِ عاشور 30 اگست کو ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہِ محرم الحرام 1442ھ کے چاند کی رویت کے تعین کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج  بعد نمازِعصر دفتر محکمہ موسمیات میں منعقد ہوا۔

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا جس میں محکمہ موسمیات اور وزارت مذہبی امور کے حکام  بھی شریک ہوئے۔

رویت ہلال کے بعد نیا ہجری سال شروع ہوگیا ہے جب کہ یوم عاشور اتوار 30 اگست ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔