شادی کی تقریب میں آئمہ بیگ کی ڈانس وڈیووائرل

ویب ڈیسک  جمعرات 20 اگست 2020
معروف فوٹوگرافرعدنان قاضی کی بہن کی شادی میں گلوکارہ موجود تھیں۔

معروف فوٹوگرافرعدنان قاضی کی بہن کی شادی میں گلوکارہ موجود تھیں۔

گلوکارہ آئمہ بیگ کی شادی کی تقریب میں ڈانس وڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

گلوکارہ آئمہ بیگ کی ایک ایسی وڈیووائرل ہورہی ہے جس میں وہ معروف فوٹوگرافرعدنان قاضی کی بہن کی شادی میں ان کے ساتھ رقص کرتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔

دونوں فنکاربالی ووڈ کی مشہورفلم ’پھربھی دل ہے ہندوستانی‘ کے گانے ’تویارتوہی دل دارتو ہی میرا یار‘ پررقص کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ اپنی گائیکی کے لیے تومشہورہیں ہی اورمتعدد فلموں میں وہ اپنی آوازکا جادو جگا چکی ہیں تاہم وہ اپنے پروفیشن کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پربھی خاصی فعال رہتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔