- نواب شاہ میں دھند کے باعث متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، 3 افراد جاں بحق
- واٹس ایپ پالیسی میں تبدیلی موخر؛ فواد چوہدری نے فیصلہ درست قراردیدیا
- 15 سالہ لڑکے کی فائرنگ سے بڑے بہن بھائی قتل اور ماں زخمی
- افغانستان میں ججز کی گاڑی پر حملہ، دو خواتین ہلاک
- وزیراعظم کے کرپشن کےخلاف جہاد سے قوم کرپٹ لٹیروں کی چیخیں سن رہی ہے، فردوس عاشق
- حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب
- کراچی میں موجود جنوبی افریقا کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے
- غیر قانونی تعمیرات، درخواست پر عبوری حکم نامہ جاری
- جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز
- خوش آمدید جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم
- علیم ڈار کے دل کی مراد پوری ہونے کا وقت قریب
- حارث رؤف کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت جلد بازی قرار
- دلبر حسین نے پی ایس ایل کے ذریعے قومی ٹیم میں شمولیت کوہدف بنالیا
- پاکستان کپ؛ رنز کی بہتی گنگا میں سب ہاتھ دھونے لگے
- جنوبی افریقی کرکٹرپاکستان میں سیکیورٹی انتظامات سے متاثر
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ چیلنج
- عمرکوٹ؛ پی ایس 52 ضمنی الیکشن کیلیے پولنگ کل ہوگی
- 2020ء پاکستان اسٹاک مارکیٹ باؤنس بیک میں کامیاب
- امریکی شہری نے ایک کروڑ 3 لاکھ میں مارخور کا قانونی شکار کرلیا
- کوئٹہ: سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا،2 افراد زخمی
بار بار بازیافت کرکے استعمال ہونے والا پلاسٹک ایجاد

ایک نئی قسم کا پلاسٹک جو بار بار ری سائیکل ہوسکتا ہے۔ فوٹو: نیوسائنٹسٹ
کولاراڈو: پوری دنیا میں بالخصوص ایک مرتبہ استعمال ہونے والا پلاسٹک ماحول، انسانوں اور جانداروں کے لیے وبالِ جان بن چکا ہے۔ لیکن اب بار بار ری سائیکل ہونے والا ایک ایسا پلاسٹک تیار کیا گیا ہے جس کی بازیافت سے دوبارہ اعلیٰ درجے کی اشیا بنائی جاسکیں گی۔
اس وقت دنیا میں سالانہ 300 ملین ٹن پلاسٹک پیدا ہورہا ہے جس کی صرف 10 فیصد مقدار کو ہی ری سائیکل کیا جارہا ہے۔ پلاسٹک کی اتنی بڑی مقدار یا تو جلادی جاتی ہے، ماحول میں بکھر کر خشکی اور پانی میں مل جاتی ہے یا پھر کم درجے کی اشیا میں ری سائیکل ہوجاتی ہے۔
واضح رہے کہ پلاسٹک کی اتنی کم مقدار ری سائیکل کرنے کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ جب پلاسٹک کچرے سے دوبارہ اشیا بنائی جاتی ہیں تو اس کی کیمیائی ساخت کمزور ہوجاتی ہے اور یوں صرف کم درجے کی اشیا مثلاً کوڑے دان اور کرسیاں وغیرہ ہی بنائی جاسکتی ہیں۔
کولاراڈو اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسداں یوجین چین اور ان کے ساتھیوں نے ایک قسم کا پلاسٹک بنایا ہے جو ری سائیکل ہونے پر بھی اپنا اعلیٰ معیار برقرار رکھ سکتا ہے۔ جبکہ اسے بار بار ری سائیکل کرکے اس کا اعلیٰ معیار برقرار رکھا جاسکتا ہے۔ اس مٹیریئل کو پی بی ٹی ایل کا نام دیا گیا ہے۔ یہ مادہ بائی سائیکلک تھائیولیکٹونس نامی اہم کیمیائی بنیادی اجزا سے ملکر بنایا گیا ہے۔ پی بی ٹی ایل بازیافت ہونے کے بعد اپنی مضبوطی، سختی، چمک اور پائیداری برقرار رکھتا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ اب نئے پلاسٹک سے پیکنگ، کھیلوں، تعمیرات اور دیگر شعبوں کےلیے سامان بنایا جاسکتا ہے۔
اس مٹیریئل کو 100 درجے سینٹی گریڈ پر بآسانی ری سائیکل کیا جاسکتا ہے لیکن 24 گھنٹے کے لیے ایک عمل انگیز (کیٹے لسٹ) رکھنا پڑتا ہے۔ اس سے پلاسٹک اپنے اصل اور صاف اجزا میں تقسیم ہوجاتا ہے اور دوبارہ پی بی ٹی ایل میں بدل جاتا ہے۔
لیکن واضح رہے کہ اگر اسی طرح کا پلاسٹک ری سائیکل کیا جائے تو ضروری ہے کہ اس میں روایتی قسم کا پلاسٹک شامل نہ ہو کیونکہ اس طرح بازیافت کا عمل متاثر ہوسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔