حرا مانی اور یاسر حسین کا بھارتی گانے پر ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک  منگل 25 اگست 2020
 حرا مانی اور یاسر حسین نے بھی ویڈیو میں بالکل ہرتھیک اور کرینہ کی طرح ڈانس کیا ہے فوٹوانٹرنیٹ

حرا مانی اور یاسر حسین نے بھی ویڈیو میں بالکل ہرتھیک اور کرینہ کی طرح ڈانس کیا ہے فوٹوانٹرنیٹ

کراچی: اداکارہ حرا مانی اور یاسر حسین کا بھارتی گانے ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

حرامانی اور یاسر حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں بالی ووڈ کی فلم’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘کے مشہور گانے ’’دیکھا تم کو جب سے‘‘پر ڈانس کرہے ہیں۔

فلم میں یہ گانا اداکار ہرتھیک روشن اور کرینہ کپور پر فلمایا گیا تھا اور بہت زیادہ مشہور ہو اتھا ۔ حرا مانی اور یاسر حسین نے بھی ویڈیو میں بالکل ہرتھیک اور کرینہ کی طرح ڈانس کیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگ دونوں کی ڈانس پرفارمنس کو بے حد سراہ رہے ہیں۔

تاہم کچھ لوگ دونوں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں برا بھلا بھی کہہ رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔