کراچی میں مون سون بارشوں کا 89 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ویب ڈیسک  منگل 25 اگست 2020
 1931 کے بعد اگست کے مہینے میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ  کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات(ٖفوٹو، فائل)

1931 کے بعد اگست کے مہینے میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات(ٖفوٹو، فائل)

 کراچی: شہر میں اگست کے مہینے  کے دوران مون سون سسٹم کے تحت بارشوں کا سابقہ 89 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس بار 1931 کے بعد اگست کے مہینے میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ  کی گئی ہے۔ فیصل بیس پر رواں سال اگست میں 345 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے جب کہ کا سابقہ ریکارڈ 298.4 ملی میٹر بارش کا ہے۔

جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ائرپورٹ پرموجود آبزرویٹری کا سابقہ ریکارڈ 262.5 ملی میٹر اور مسرور بیس کا ریکارڈ 272 ملی میٹر ہےیہ ریکارڈ بھی حالیہ بارشوں میں ٹوٹ گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ  29 سے 30 اگست کے دوران ایک اور مون سون سسٹم سندھ میں میں بارش برسا سکتا ہے،  بارش کا سبب شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ٹرف(ہوا کا جزوی کم دباؤ) کا دوبارہ سرگرم ہونا ہوگا۔ تاہم کراچی میں نئے سسٹم کے ذریعے بارش کے حوالے سے پیش گوئی قبل از وقت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔