- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
امریکا ؛ سیاہ فام شخص پر پولیس فائرنگ کیخلاف مظاہرے میں 2 افراد ہلاک
لیوزیانا: امریکا میں سیاہ فام جیکب کی پولیس کی فائرنگ کے کیخلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران مزید دو شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست وسکونسن میں سیاہ فام شخص جیکب پر بلا جواز اور غیر قانونی طور پر پولیس کی فائرنگ پر احتجاجی مظاہرے تیسرے روز پُرتشدد ہوگئے اور مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
Protesters and authorities clashed for a third night of civil unrest in Kenosha, Wisconsin, over the police shooting of Jacob Blake https://t.co/F8qlFPYQSZ pic.twitter.com/JBEMZbK8XP
— Reuters (@Reuters) August 26, 2020
مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ افراد پولیس کی فائرنگ کا نشانہ بنے، پولیس نے براہ راست مظاہرین کو گولیوں کا نشانہ بنایا ہے جب کہ فائرنگ سے ہونے والی دھکم پیل میں بھی کئی افراد زخمی ہوئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکا میں پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام قتل
پولیس نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربر کی گولیاں استعمال کیں، مظاہرین اپنی ہی گولیوں کا نشانہ بنے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین شدید خوف کے عالم میں اِدھر اُدھر بھاگ رہے ہیں اور گولیوں کی ترتڑاہٹ کی آوازیں آرہی ہیں۔ خواتین کے رونے اور بچوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ تین روز قبل پولیس نے سیاہ فام شہری جیکب کی پشت پر 7 گولیاں اُس وقت برسائیں جب جیکب کے 3 بچے گاڑی میں بیٹھے ہوئے تھے اور اپنے باپ کو تڑپتا دیکھ کر رو رہے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔