عالمی مارکیٹ میں کمی اور پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی

ویب ڈیسک  بدھ 26 اگست 2020
فی تولہ سونا 116500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 99880روپے ہوگئی۔ فوٹو:فائل

فی تولہ سونا 116500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 99880روپے ہوگئی۔ فوٹو:فائل

کراچی: عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کمی ہوئی جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 86 کا اضافہ ہوا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24  قیراط سونے کی قیمت 3 ڈالر گھٹ کر 1920 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ مقامی صرافی مارکیٹوں میں بدھ کے روز فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 86روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر،  ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ  فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 16 ہزار 500 روپے اور  دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 99 ہزار 880 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 4000روپے کم رہی ہے۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کی کمی سے 1380روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 42روپے88پیسے کی کمی سے 1183روپے 12پیسے ہوگئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔