ارشد پپو قتل کیس میں عزیر جان بلوچ پر ترمیمی فرد جرم عائد

کورٹ رپورٹر  بدھ 26 اگست 2020
عدالت نے ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر تفتیشی افسر اور گواہان کو 14 ستمبر کو طلب کرلیا۔ فوٹو : فائل

عدالت نے ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر تفتیشی افسر اور گواہان کو 14 ستمبر کو طلب کرلیا۔ فوٹو : فائل

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے ارشد پپو قتل سمیت 5 مقدمات میں عزیر جان بلوچ و دیگر ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو عذیر بلوچ و دیگر کے خلاف 5 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ، سابق ایم این اے شاہ جہان بلوچ و دیگر پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی۔ ترمیمی فرد جرم میں کہا گیا کہ آپ پر ارشد پپو ودیگر کے قتل کا الزام ہے کیا جرم قبول ہے جس پر کمرہ عدالت میں موجود عذیر بلوچ سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

عدالت نے ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر تفتیشی افسر اور گواہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو گواہان کو 14ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔