لاہور میں مکان زمین بوس ہونے سے میاں بیوی اور دو بچے جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 26 اگست 2020
جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: شاہدرہ برکت ٹاؤن میں سنگل اسٹوری مکان زمین بوس ہونے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے  مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ برکت ٹاؤن میں شدید بارش کے باعث مکان زمین بوس ہوگیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور1 زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق دو مرلہ جگہ پر کچا مکان تعمیر کیا گیا تھا اور لکڑی کی مدد سے چھت تعمیر کی گئی تھی، جو تیز ہوا اور بارش کی شدت سے زمین بوس ہوگیا، ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر چاروں افراد شدید زخمی حالت میں ملبے تلے سے نکالے، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے، جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔