پاکستانی ورلڈ ریکارڈ ہولڈرکی ’ترغت‘ کے انداز میں کلہاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 26 اگست 2020
سوشل میڈیا پر ہزاروں صارفین اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔ (فوٹو، فائل)

سوشل میڈیا پر ہزاروں صارفین اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔ (فوٹو، فائل)

کراچی: پاکستان کے لیے سب سے زیادہ  گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے محمد راشد نسیم بھی ارطغرل غازی کے فین نکلے اور سیریل کے معروف کردار ترغت کی طرح کلہاڑی چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ریکاڈ ہولڈر راشد نسیم کی یہ ویڈیو اب تک ہزارو  افراد دیکھ چکے۔ انہوں ںے ترکی کے ڈرامہ کے کردار ترغت سے متاثر ہوکر کلہاڑی کے خطرناک اسٹیپ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیے تھے۔

راشد نسیم کے مطابق دوستوں  کے کہنے پر ڈرامہ دیکھنا شروع کیا تھا،ترغت کردار سے اور کلہاڑی چلانے سے متاثر ہوا اور اسی کی مماثلت والی 12 انچ والی کلہاڑی چلا کر اپنی مہارت دکھائی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔