متحدہ قومی موومنٹ میں تمام قومیتیں شامل ہیں، گلفراز خان

ایکسپریس ڈیسک  اتوار 15 دسمبر 2013
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک کورنگی میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں اجتماع سے خطاب کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک کورنگی میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں اجتماع سے خطاب کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ ایک ایسا گلدستہ ہے جس میںپنجابی سرائیکی، سندھی، پختون اور بلوچی سمیت تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام شامل ہے جو قائد تحریک کے پیغام کوپورے پاکستان میں پھیلارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایم کیوایم پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام کورنگی کے علاقے100کواٹرمیں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنرمیٹنگ میں کیا،اس مو قع پر پنجابی سرائیکی خواتین،  بزرگ، نوجوان اور ہمدردعوام کی بڑی تعداد موجود تھی، قبل ازیں عوامی رابطہ مہم کے اجتماع سے حق پرست رکن سندھ اسمبلی وحیدشہرازاورپی ایس اوسی کے انچارج و اراکین نے بھی اظہارخیال کیااورعوام کوایم کیوایم اور الطاف حسین کے خلاف کی جانے والی سازشوں سے آگاہ کیا،گلفرازخان خٹک نے کہاکہ اہلیان کورنگی قائدتحریک الطاف حسین کے سچے سپاہی ہیں۔

جنھوں نے ہرمشکل وقت میں تحریک اورقائدتحریک کاساتھ دیا،انھوں نے کہاکہ کورنگی کے غیورعوام قائد تحریک الطاف حسین کواپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں، انھوں نے کہا کہ الطا ف حسین اور ایم کیوایم کیخلاف ملکی اوربین الاقوامی سطح پرگھنائونی سازشوں کاسلسلہ جاری ہے تاہم ہمیں کامل یقین ہے کہ عوام وکارکنان قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحدومنظم ہوکران سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور سازشی عناصرماضی کی طرح اس باربھی ناکامی کامنہ دیکھیں گے ، اس موقع پرعوام نے قائد تحریک الطاف حسین پراعتماد کا ا ظہار کیا اوراس بات عزم کیا کہ وہ ملکی یابین الاقوامی سطح پرکسی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔