خیبر پختون خوامیں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان؛ اربن فلڈنگ کا خدشہ

ایکسپریس نیوز  اتوار 30 اگست 2020
بارشوں کا سلسلہ منگل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات . فوٹو ؛ فائل

بارشوں کا سلسلہ منگل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات . فوٹو ؛ فائل

پشاورسمیت خیبر پختون خوامیں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ارو تیز بارشوں کے پیش نظر حساس اضلاع میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم کے مطابق تمام ضلعی انتظامیہ، ریسیکیو اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، بارشوں کے باعث صوبے کے بعض بالائی اضلاع میں فلیش فلڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

مراسلے کے مطابق تیز بارشوں کے پیش نظرحساس اضلاع میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ منگل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔