- پشاور: 32 سال قبل جرگے میں فائرنگ سے نو افراد کا قتل؛ مجرم کو 9 بار عمر قید کا حکم
- امیرِ طالبان کا خواتین کو سرعام سنگسار اور کوڑے مارنے کا اعلان
- ماحول میں تحلیل ہوکر ختم ہوجانے والی پلاسٹک کی نئی قسم
- کم وقت میں ایک لیٹر لیمو کا رس پی کر انوکھے ریکارڈ کی کوشش
- شام؛ ایئرپورٹ کے نزدیک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
سونے کے ذرات والا دنیا کا مہنگا ترین میٹھا سینڈوچ
شکاگو: کیا آپ مونگ پھلی کے مکھن اور جیم سے بنے سینڈوچ کے لیے 350 ڈالر یا 58 ہزار روپے خرچ کرنا چاہیں گے؟
شکاگو کی پی بی اینڈ جے نے پی نٹ بٹر اور جیم سے بنا دنیا کا سب سے مہنگا سینڈوچ تیار کیا ہے جس کے لیے ایک روز قبل آرڈر دینا ہوتا ہے۔
سینڈوچ کو ’گولڈن گوز‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے قیمتی اجزا دنیا بھر سے منگوائے گئے ہیں۔ سینڈوچ بریڈ کے پورے ٹکڑے پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کا آٹا گوندھتے وقت اس میں سونے کے ذرات ملاجئے جاگے ہیں اور اس پر سونے کے ورق چڑھائے جاتے ہیں جسے خاص انداز میں کھانے کے قابل بنایا جاتا ہے۔
پھر دنیا کی عمدہ ترین سرخ و سفید کشمش کے بیج نکال کر اس کا جیم بنایا جاتا ہے۔ اس کے بعد کشمش میں دنیا کا مہنگا اور نایاب ترین شہد ڈالا جاتا ہے جسے مانوکا شہد کہا جاتا ہے۔ اس کے بعد اس میں قدرتی طور پر تیار مونگ پھلی کا مکھن شامل کیا جاتا ہے۔
ریستوران انتظامیہ کے مطابق شہد اور ڈبل روٹی سب سے مہنگی اشیا ہیں۔ مانوکا شہد نیوزی لینڈ سے منگوایا جاتا ہے جس کی ایک پاؤ مقدار کی قیمت 371 ڈالر ہے۔ دوسری جانب ڈبل روٹی میں سونے کے ذرات شامل کرنا ایک اور مہنگا نسخہ ہے۔ سب سے سستا مونگ پھلی کا مکھن ہے جس کے ایک ڈبے کی قیمت صرف پانچ ڈالر ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔