ارطغرل غازی کے مرکزی اداکار مسجد کے افتتاح کیلیے پاکستان آئیں گے

قیصر افتخار  پير 31 اگست 2020
پاکستانی ہاؤسنگ سوسائٹی سے معاہدے کے بعد ترک فن کار جلد پاکستان آمد متوقع ہے(فوٹو، انٹرنیٹ)

پاکستانی ہاؤسنگ سوسائٹی سے معاہدے کے بعد ترک فن کار جلد پاکستان آمد متوقع ہے(فوٹو، انٹرنیٹ)

 لاہور: پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین آلتان دوزیاتان نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برینڈ ایمبیسیڈر مقرر ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترک اداکار کے نجی سوسائٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، ترک اداکار انگین آلتان دوزیاتان جلد پاکستان آئیں گے۔ پاکستان آنے کے بعد وہ نجی سوسائٹی میں مسجد کا افتتاح بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ خلافت عثمانیہ کی تاریخ سے جڑی یہ ڈرامہ سیریل پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کرچکی ہے۔ اس ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس میں کردار حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسریٰ بلجیک بھی ایک پاکستانی برانڈ کی ایمبیسڈر بن چکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔