ایک ہی دن میں ففٹی اور سنچری، شہریار بٹ نے تاریخ رقم کردی

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 2 ستمبر 2020
شہریار لکسمبرگ کے خلاف ناٹ آؤٹ 81 اور پھر جمہوریہ چیک سے میچ میں ناقابل شکست 124 رنز اسکور کیے۔فوٹو : انٹرنیٹ

شہریار لکسمبرگ کے خلاف ناٹ آؤٹ 81 اور پھر جمہوریہ چیک سے میچ میں ناقابل شکست 124 رنز اسکور کیے۔فوٹو : انٹرنیٹ

ویلفرڈینگ / لکسمبرگ:  بیلجیئم کے پاکستانی نژاد کپتان شہریار بٹ نے ایک ہی دن میں 2 انٹرنیشنل ٹی 20 میچز میں ففٹی اور سنچری بناکر تاریخ رقم کردی۔

پاکستانی نژاد کپتان شہریار بٹ نے ایک ہی دن میں 2 انٹرنیشنل ٹی 20 میچز میں ففٹی اور سنچری بنائی، انہوں نے لکسمبرگ کے خلاف ناٹ آؤٹ 81 اور پھر جمہوریہ چیک سے میچ میں ناقابل شکست 124 رنز اسکور کیے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شہریار نے لکسمبرگ ٹرافی کے دوران ان ہی دونوں ٹیموں کیخلاف اسی روز مزید 2 میچز بھی کھیلے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔