شاہد آفریدی نے آخری ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی کو خوش آئند قرار دیدیا

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 2 ستمبر 2020
امید ہے نوجوان بلے باز حیدر علی مستقبل میں بڑا سٹار بنے گا، شاہد آفریدی

امید ہے نوجوان بلے باز حیدر علی مستقبل میں بڑا سٹار بنے گا، شاہد آفریدی

کراچی: سابق کپتان شاہد آفریدی نے آخری ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے ایک مشکل ٹور کا اچھا اختتام کیا، محمد حفیظ کی جانب سے دو زبردست اننگز کے ساتھ فاسٹ بولر وہاب ریاض نے شاندار پرفارمنس دےکر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اپنی افادیت ثابت کی۔

شاہد آفریدی نے نوجوان بلے باز حیدر علی کو بھی کیرئر کے شاندار آغاز پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیاہےکہ حیدر علی مستقبل میں بڑا سٹار بنے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔