- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتیں 59 ہوگئیں، 72 زخمی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
زرداری شہباز ملاقات میں نواز شریف بذریعہ ٹیلی فون شامل ہوئے، ذرائع
کراچی: سابق صدر آصف زرداری اور میاں شہباز شریف کی ایک روز قبل بلاول ہاؤس میں ملاقات کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔
ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ شہباز شریف نے ملاقات کےدوران سابق صدر آصف زرداری کی نوازشریف سے ٹیلفون پر بات کروائی اوربلاول ہاؤس میں ملاقات کے دو دور ہوئے۔
زرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کےدوسرے دور میں دونوں جماعتوں کی صرف اعلی قیادت شریک تھی۔میاں نوازشریف سے ٹیلفونک رابطے میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
یہ بھی پڑھیے: زرداری شہباز ملاقات؛ نیب کے خلاف مل کر مزاحمت کرنے کا فیصلہ
کانفرنس موبائل کال کےدوران میاں نوازشریف سے بلاول بھٹو زرداری نے بھی بات کی زرائع کے مطابق اپوزیشن کی دوبڑی جماعتوں کی قیادت کی ملاقات اور ٹیلفونک بات چیت میں اہم امور پر اتفاق ہوا۔دونوں جماعتوں کی قیادت نے اتفاق کیا کہ تنہا رہ کر سیاسی پرواز کرنا ممکن نہیں موجودہ حالات سے مشترکہ جدوجہد کے ساتھ نبرد آزما ہونا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔