زرداری شہباز ملاقات میں نواز شریف بذریعہ ٹیلی فون شامل ہوئے، ذرائع

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 3 ستمبر 2020
نواز شریف نے ویڈیو کانفرنس کال کے ذریعے دوںوں جماعت کی قیادت سے بات کی، ذرائع(فوٹو، فائل)

نواز شریف نے ویڈیو کانفرنس کال کے ذریعے دوںوں جماعت کی قیادت سے بات کی، ذرائع(فوٹو، فائل)

 کراچی: سابق صدر آصف زرداری اور میاں شہباز شریف کی ایک روز قبل بلاول ہاؤس میں ملاقات کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ شہباز شریف نے ملاقات کےدوران سابق صدر آصف زرداری کی نوازشریف سے ٹیلفون پر بات کروائی  اوربلاول ہاؤس میں ملاقات کے دو دور ہوئے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کےدوسرے دور میں دونوں جماعتوں کی صرف اعلی قیادت شریک تھی۔میاں نوازشریف سے ٹیلفونک رابطے میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: زرداری شہباز ملاقات؛ نیب کے خلاف مل کر مزاحمت کرنے کا فیصلہ

کانفرنس موبائل کال کےدوران میاں نوازشریف سے بلاول بھٹو زرداری نے بھی بات کی زرائع کے مطابق اپوزیشن کی دوبڑی جماعتوں کی قیادت کی ملاقات اور ٹیلفونک بات چیت میں اہم امور پر اتفاق ہوا۔دونوں جماعتوں کی قیادت نے اتفاق کیا کہ تنہا رہ کر سیاسی پرواز کرنا ممکن نہیں موجودہ حالات سے مشترکہ جدوجہد کے ساتھ نبرد آزما ہونا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔