مون سون کی بارشوں سے ملکی برآمدات بھی متاثر

بزنس رپورٹر  جمعرات 3 ستمبر 2020
اگست 2019ء کے مقابلے میں اگست 2020ء کی برآمدات 19.5 فیصد کم رہیں، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد (فوٹو : فائل)

اگست 2019ء کے مقابلے میں اگست 2020ء کی برآمدات 19.5 فیصد کم رہیں، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد (فوٹو : فائل)

 کراچی: مون سون کی بارشوں سے اگست میں ملکی برآمدات بھی متاثر ہوگئیں جن میں کمی آگئی۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ریکارڈ بارشوں نے سپلائی چین کے نظام کو متاثر کیا، اگست 2019ء کے مقابلے میں اگست 2020ء کی برآمدات 19.5 فیصد کم رہیں تاہم انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ برآمدات کے لیے مون سون کا اثر عارضی ہوگا، میں ایکسپورٹرز سے پرامید ہوں کہ وہ اگست 2020ء کے نقصانات کو پورا کرلیں گے۔

مشیر تجارت کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان توازن ادائیگی میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باوجود میک ان پاکستان پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ پاکستان برآمدات پر مبنی ترقی کے عمل کو آگے بڑھائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔