ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ

ویب ڈیسک  جمعرات 3 ستمبر 2020
کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 13 کروڑ ایک لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اسٹیٹ بینک(فوٹو، فائل)

کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 13 کروڑ ایک لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اسٹیٹ بینک(فوٹو، فائل)

 کراچی:  پاکستان کے زرمبادلہ کے  ذخائر میں 7 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔     

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے سرکاری زخائر 12 ارب 71 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 13 کروڑ ایک لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ دوسری جانب  28 اگست کو زرمبادلہ کے مجموعی زخائر کی مالیت 19 ارب 84 کروڑ 28 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔