ڈاکٹر ماہا کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لئے قبر کشائی کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک  جمعـء 4 ستمبر 2020
کراچی کی عدالت کا پولیس کو قبرکشائی کے لئے میرپورخاص کی ضلعی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم

کراچی کی عدالت کا پولیس کو قبرکشائی کے لئے میرپورخاص کی ضلعی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم

کراچی کی ضلعی عدالت نے ڈاکٹر ماہا علی کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لئے قبر کشائی کی درخواست مسترد کردی۔

کراچی کی ڈسٹرکٹ عدالت جنوبی میں ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس کی سماعت ہوئی۔ گزری تفتیشی پولیس نے ڈاکٹر ماہا کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لئے قبر کشائی کی درخواست کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  ماہا کے والد نے بلیک میلنگ کو خود کشی کا سبب قرار دے دیا

ڈسٹرکٹ عدالت نے قبر کشائی کی درخواست خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ڈاکٹر ماہا کی تدفین میرپورخاص میں ہوئی ہے، ڈاکٹر ماہا کا مقام تدفین ضلعی عدالت جنوبی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

عدالت نے پولیس کو قبرکشائی کے لئے میرپورخاص کی ضلعی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  نوجوان خاتون ڈاکٹر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

ایس پی انویسٹی گیشن جنوبی نے سیشن جج میرپورخاص کو بھی ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی کے لیے خط لکھ دیا۔ ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی کے لیے تفتیشی ٹیم میرپورخاص روانہ ہوگئی ہے جہاں مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  ڈاکٹر ماہا کا خودکشی سے چند روز قبل کا آڈیو پیغام منظرِعام  پر آگیا

واضح رہے کہ کراچی میں 18 اگست کو ڈاکٹر ماہا نے کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔