پی آئی اے نے اندرون ملک کرایوں میں کمی کردی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 4 ستمبر 2020
اندرون ملک نئے کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، ترجمان پی آئی اے۔ فوٹو: فائل

اندرون ملک نئے کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، ترجمان پی آئی اے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے مسافروں کی سہولت کے لیے اندرون ملک کرایوں میں کمی کردی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مابین پروازوں کے حوالے سے نیا پیکیج متعارف کرادیا گیا ہے۔
20 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 7ہزار 4 سو جبکہ دو طرفہ کرایہ 13ہزار5سو کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق 35 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ 8ہزار4 سو روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ 15 ہزار روپے کردیا گیا ہے، پر کشش کرایوں کے ذریعے لوگ اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے پہلے سیر و تفریح کا موقع حاصل کرسکیں گے، اندرون ملک نئے کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔