مسلم اکثریتی ملک کوسوو کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعـء 4 ستمبر 2020
کوسوو/سربیا کے سربراہ اور اسرائیل حکام وائٹ ہاؤس میں موجود ہیں، ٹرمپ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کا اعلان کرتے ہوئے (فوٹو : امریکی سوشل میڈیا)

کوسوو/سربیا کے سربراہ اور اسرائیل حکام وائٹ ہاؤس میں موجود ہیں، ٹرمپ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کا اعلان کرتے ہوئے (فوٹو : امریکی سوشل میڈیا)

 واشنگٹن: مسلم اکثریتی ملک کوسوو اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے اور یروشلم میں سفارت خانہ کھولنے پر رضامند ہوگیا، ٹرمپ نے کہا ہے کہ مزید کئی اسلامی اور عرب ممالک اسرائیل سے جلد تعلقات قائم کریں گے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس حوالے سے کوسوو کے صدر اور سربیا کے سربراہ نے وائٹ ہاؤس میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی حکام موجود تھے۔

اپنے ٹویٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطی میں امن کے لیے آج ایک اور عظیم دن ہے، مسلمان اکثریتی ملک کوسوو اور اسرائیل اپنے تجارتی تعلقات معمول پر لانے اور سفارتی تعلقات قائم کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں، اس حوالے سے کوسوو اور سربیا کے سربراہان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے بعد بحرین نے بھی اسرائیل کیلیے فضائی حدود کھول دیں

امریکی صدر نے مزید کہا کہ مزید اسلامی اور عرب ممالک جلد اس عمل کی پیروی کرتے ہوئے جلد اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرلیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔