پی ایس ایل 5؛ لائیو اسٹریمنگ کیس سے پھر دھواں اٹھنے لگا

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 5 ستمبر 2020
سپریم کورٹ میں پیر کوکیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ
 فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں پیر کوکیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ فوٹو: فائل

 لاہور:  جوئے کی ویب سائٹ پر پی ایس ایل5کے میچز کی لائیو اسٹریمنگ کے کیس سے پھردھواں اٹھنے لگا۔

پی ایس ایل 5کے میچز ایک غیر ملکی جوئے کی ویب سائیٹ پر لائیو اسٹریم کیے جانے کا انکشاف ’’ایکسپریس‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا تھا،اس پر پی سی بی نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میچز صرف ان ملکوں میں دکھائے گئے جہاں جوئے کو قانونی حیثیت حاصل ہے۔

میڈیا پارٹنر نے ذیلی معاہدہ کیا،اس کو ایسا کرنے سے قبل اجازت لینا چاہیے تھی، معلوم ہوتے ہی لائیو اسٹریمنگ رکوادی تھی،میڈیا پارٹنر کیخلاف کارروائی بھی کریں گے لیکن بعد ازاں معاملہ معذرت پر ہی ختم کردیا گیا، وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ قانونی چارہ جوئی پر خرچ زیادہ اور فائدہ کم ہوتا۔

لائیو اسٹریمنگ پر جوئے کیخلاف پی سی بی گورننگ بورڈ کے سابق رکن شکیل شیخ نے درخواست دی تھی جس پر ابتدائی سماعت پیر کو ہو گی،فاضل جج جسٹس مشیر عالم کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کریں گے،اگر کیس قابل سماعت سمجھا گیا تو فریقین کو نوٹس جاری کردیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی وزیر اعظم وزیر اعظم عمران خان کے سامنے بھی یہ معاملہ اٹھاچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔