یو ایس اوپن: اعصام الحق کی ہمت پہلے راؤنڈ میں ہی جواب دے گئی

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 5 ستمبر 2020
مینز ڈبلز میچ میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق اپنے انگلش پارٹنر ڈومنیک انگلوٹ کے ہمراہ شریک ہوئے۔ فوٹو: فائل

مینز ڈبلز میچ میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق اپنے انگلش پارٹنر ڈومنیک انگلوٹ کے ہمراہ شریک ہوئے۔ فوٹو: فائل

 لاہور: یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اعصام الحق کی ہمت پہلے راؤنڈ میں ہی جواب دے گئی۔

مینز ڈبلز میچ میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق اپنے انگلش پارٹنر ڈومنیک انگلوٹ کے ہمراہ شریک ہوئے، دونوں نے امریکی جوڑی جیکسن وتھرو اور جیک سوک کا پہلے سیٹ میں بہتر مقابلہ کرتے ہوئے 6کے مقابلے میں 7 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی،مگراگلے دونوں سیٹس میں 7-6اور 7-6سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ اعصام الحق کی یوایس اوپن میں سب سے بہتر کارکردگی 2010میں رہی جب بھارتی اسٹار روہن بوپنا کے ہمراہ انھوں نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کئی اسٹار کھلاڑی یو ایس اوپن میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔