کراچی کے عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، وزیراطلاعات

ویب ڈیسک  ہفتہ 5 ستمبر 2020
سندھ حکومت نے 12 سالہ طویل اقتدار میں شہر قائد کو تباہ حال کیا، سینیٹر شبلی فراز

سندھ حکومت نے 12 سالہ طویل اقتدار میں شہر قائد کو تباہ حال کیا، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏کراچی پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اس کے مسائل ہمارے مسائل ہیں، عمران خان کراچی کی رونقیں اور بطور صنعتی شہر حقیقی شناخت بحال کرنے کیلئے  پرعزم ہیں۔

سینٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے 12 سالہ طویل اقتدار میں شہر قائد کو تباہ حال کیا، کراچی کے عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔