- بشریٰ بی بی کا شفا انٹرنیشنل اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا جذبہ حب الوطنی سے سرشار ملّی نغمہ جاری
راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کے موقع پر قوم کے شہدا اور ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے قومی جذبوں اور امنگوں سے بھرا گیت ’’ہر گھڑی تیار کامران ہیں ہم‘‘ کا ری میک جاری کیا ہے۔
ملک بھر میں 6 ستمبر کو یوم دفاع پاکستان ملّی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے، اسی دن 1965 میں قوم کے بہادر شاہینوں نے بھارتی حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن فوج کو شکست کی خاک چٹا دی تھی۔ اس دن ہر پاکستانی اپنی فوج کی بہادری، جذبہ حب الوطنی اور جنگی صلاحیتوں پر فخر کرتا ہے اور یہ اس بات کی بھی یقین دہانی ہے کہ پاک سرزمین کی حفاظت مضبوط ہاتھوں میں ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے عوامی امنگوں اور ملی جذبے کو مد نظر رکھتے ہوئے 6 ستمبر 1965 کے ہیروز اور شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نغمہ جاری کیا ہے، یہ گیت آئی ایس پی آر کے یوٹیوب چینل پر جاری کیا گیا جسے وائرل ہوتے ہی ہزاروں لوگوں نے دیکھا اور داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔
ملی نغمہ “ہر گھڑی تیار کامران ہیں ہم” 80 کی دہائی سے اب تک زبان زد عام ہے اور ہر پاکستانی کے دل میں دھڑکن کی طرح بجتا ہے جسے ظفر اللہ چاشنی نے تحریر کیا تھا اور موسیقی نیاز احمد نے دی تھی جب کہ گائیک خالد وحید تھے۔
اس نغمے کے ری میک میں علی عظمت، علی حمزہ۔ علی نور اور عاصم اظہر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جب کہ موسیقی علی حمزہ کی ہے اور اسے خوبصورت لوکیشن پر فلمایا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔