- ہڈیوں میں نئے خلیے کی دریافت سے استخوانی علاج کی راہ کھلے گی
- ارجنٹینا میں مچھروں کے طوفان سے لوگ خوفزدہ
- ایل پی جی مزید مہنگی کردی گئی، فی کلو گرام قیمت 160 ہوگئی
- آصف زرداری، فواد چوہدری نااہلی کیسز پر قومی اسمبلی اور سینیٹ سے رائے طلب
- مریخی صحرا میں بھٹکتے تین ننھے جاسوس
- ملک میں کورونا وبا نے مزید 36 افراد کی جان لے لی
- جوچاہتے تھے وہ مل گیا، سپریم کورٹ نے قابل شناخت بیلٹ کا کہہ دیا، اٹارنی جنرل
- سینیٹ الیکشن میں اب سیکریسی نہیں ہوگی، پارٹی تناسب سے نمائندگی ہوگی، فیصل جاوید
- الیکشن کمیشن بار کوڈ یا سیریل نمبرکے تحت سینیٹ بیلٹ پیپر بنائے، شبلی فراز
- سابق گورنر خیبر پختونخوا جنرل (ر) علی محمد جان اورکزئی کے گھر ڈکیتی
- سینیٹ الیکشن خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہی ہوں گے، سپریم کورٹ کی رائے
- کے ایم سی 10 کروڑ کے ٹھیکے من پسند ٹھیکیداروں میں تقسیم
- آپریشن ردالفساد کی کامیابی ... ٹیررازم سے ٹورازم تک کا سفر!
- نوجوان کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی، محبوبہ نے پٹائی کر دی
- لاہور قلندرز نے ملکی ہاکی کو بھی ٹھیک کرنے کا بیڑا اٹھا لیا
- سینیٹ انتخابات کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا امکان
- معاشی استحکام کیلیے بیرونی سرمایہ کاری کو ترجیح دینے کی ضرورت
- چارسدہ، بابا صاحب مزار کے خادم کو قتل کر کے لاش جلا دی گئی
- پنجاب میں 30 سیاحتی مقامات کو ترقی دینے کا فیصلہ
- 7 ماہ میں چینی سرمایہ کاری402.8 ملین ڈالر کیساتھ سرفہرست
یاسر حسین کی ارطغرل غازی کے اداکاروں کو ’’کچرا‘‘ کہنے کی وضاحت

بچپن سے ہم نے غیر ملکی اشیا کو اچھا سمجھتے ہوئے اپنے مال کو ’’کچرا‘‘سمجھا ہے ہمیں اس ذہنیت کو بدلنے کی ضرورت ہے، یاسر حسین فوٹوفائل
کراچی: اداکار یاسرحسین نے ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کے اداکاروں کو ’’کچرا‘‘ کہنے کی وضاحت کردی۔
دو روز قبل یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کے اداکاروں ارطغرل اور تورگت الپ کے پاکستانی ہم شکلوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا ’’ان کو کوئی نہیں پوچھے گا کیوں کہ گھر کی مرغی دال برابر اور باہر کا ’کچرا‘ بھی مال برابر‘‘۔
اس کیپشن میں یاسر حسین نے بالواسطہ طور پر ترک اداکاروں کو ’’کچرے‘‘ سے تشبیہ دی تھی۔ یاسر حسین کے اس بیان پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ان پر کڑی تنقید کی وہیں وی جے انوشے اشرف نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا آئیں ذرا یاسر حسین کو یاد دلائیں کہ کوئی بھی کسی کے لیے کچرا نہیں ہے اور اگر ان کا کام یاسر حسین کی پسند کے برابر نہیں ہے تو بھی دنیا بھر اداکاروں کا حترام کرنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حرا مانی اور یاسر حسین کا بھارتی گانے پر ڈانس
انوشے اشرف کے اس تبصرے پر یاسر حسین نے انہیں جواب دیتے ہوئے وضاحت پیش کی کہ ’’کیا میں نے اس بیان میں کہیں ’’ارطغرل‘‘ کا نام لیا؟ نہیں، بچپن سے جاپان کی استری، انڈیا کی ساڑھی، آسٹریلیا کی کٹلری کو اچھا سمجھتے ہوئے ہم نے اپنے مال کو ’’کچرا‘‘ سمجھا ہے۔ ہمیں اس ذہنیت کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ آج بھی پاکستانی نیشنل کی استری سب سے پائیدار ہے، وزیر آباد کی کٹلری کمال ہے، اور کمالیہ کی کھدر بے مثال ہے۔ مگر آپ نے ساری زندگی انگریزی بولی اور انگریزی گانے بجائے ہیں اپنے شو پر۔ آپ کو سمجھانا تھوڑا مشکل ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: لوگوں کے سوالوں سے تنگ آکر یاسر حسین سے شادی کی
یاسر حسین نے مزید کہا ’’میری ہر بات کو ترکش ڈرامے کی کاسٹ سے مت جوڑیں، میں اداکاروں کی بہت عزت کرتا ہوں آپ سب سے زیادہ۔ باتوں کو گھما کے خبریں مت بنائیں۔ مہربانی کرکے اچھا کونٹینٹ تخلیق کریں، میرے علاوہ بھی دنیا میں بہت کچھ اور ہے۔ مجھے نظر انداز کریں۔‘‘
واضح رہے کہ ترک ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو میں ڈب کرکے پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر دکھایا جارہا ہے۔ اس ڈرامے نے پاکستانیوں کے دلوں کو جیت لیا ہے۔ تاہم یاسر حسین سمیت شوبز کے کچھ فنکار شروع سے اس ڈرامے کے مخالف ہیں اور ترک فنکاروں کے پاکستانی اشتہارات میں کام کرنے پر کئی بار اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔