- 2025 تک 44 ریاستی اداروں کی نجکاری کی جائے گی
- عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ’’اپ سیٹ‘‘ کا امکان
- کراچی، دودھ کی قیمت میں مزید 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا
- ’’فیس بک‘‘ غیر قانونی اسلحہ اور جعلی لائسنسوں کے حصول کا بڑا ذریعہ
- گزشتہ ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں 9 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
- ایس ای سی پی نے کمپنی کے نام کی منظوری کا عمل سینٹرلائزڈ کر دیا
- آئس لینڈ میں ایک ہفتے میں 17000 زلزلے
- نیوزی لینڈ کے ساحلوں پر چمکنے والے شارک دریافت
- اب ڈیسک ٹاپ سے واٹس ایپ آڈیو اور ویڈیو کال کرنا ممکن
- عمران خان نے خطاب میں اپنے ہی ارکان اسمبلی کو چور کہہ دیا، یوسف رضا گیلانی
- کیپٹل ہل پر ایک بار پھر حملے کی اطلاعات، واشنگٹں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
- سندھ میں انتخابی نتائج؛ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کو 6 باغیوں کی تلاش
- ترکی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، کور کمانڈر سمیت 10 فوجی ہلاک
- الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کے خطاب کا نوٹس، خصوصی اجلاس طلب کرلیا
- کھلے سمندر میں لانچ پر چھاپہ، 82 کروڑ روپے کی حشیش برآمد
- ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ رک گیا
- پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا احسان مانی اور وسیم خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو گرام کمی
- پی ایس ایل میچز ملتوی؛ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا طریقہ کار طے کرلیا گیا
- ترکی کا امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر احتجاج

بھارتی سیکیورٹی فورسز نے جان بوجھ کر شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں اور توپوں سے گولہ باری کی، ترجمان۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر سینیئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سینیئر بھارتی سفارتکار کو طلب کرکے بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر احتجاج کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے جان بوجھ کر شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں اور توپوں سے گولہ باری کی، بھارت سیز فائر معاہدے کا احترام اور خلاف ورزی کی تحقیقات کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 5 ستمبر کو راکھ چکری سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے 19 سالہ نوجوان طارق زخمی ہوگیا تھا جب کہ رواں برس بھارتی افواج 2 ہزار 158 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر چکی ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 17 شہری شہید اور 168 زخمی ہوئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔