- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- جوحلف نامہ مجھ پر لاگو وہ تمام ججوں،جرنیلوں پر بھی لاگو ہو گا : واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
پاک چین دوستی کا ایک اور سنگ میل، جدید ایٹمی توانائی ٹیکنالوجی کا تجربہ کامیاب
کراچی: پاکستان میں چینی جوہری ٹیکنالوجی ہوالانگ وون کے استعمال سے بنائے گئے پہلے یونٹ کا ہاٹ فنکشنل ٹیسٹ کام یاب ہوگیا۔
سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی نیوکلیئر پاؤر پلانٹ کے K2یونٹ میں چین کی بنائی گئی ہوالانگ وون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ چین سے باہر پہلا ایسا یونٹ ہے جس میں اس ٹٰیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ کمپنی نے مذکورہ یونٹ میں ہاٹ فنکشنل ٹیسٹس کام یاب ہونے کا اعلان کیا ہے۔
چینی نشریاتی ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی رپوٹ میں مزید بتایا کہ اس کام یابی سے جوہری توانائی کے ذریعے بجلی کی پیداوار میں جوہری ایندھن کی لوڈنگ اور پاور جنریشن کے گرڈ سے منسلک ہونے جیسے مراحل میں انتہائی اہم پیش رفت ہوگی۔
واضح رہے کہ ہوالانگ وون ٹٰیکنالوجی جسے HPR1000بھی کہا جاتا ہے تھرڈ جنریشن نیوکلیئر پاور ڈیزائن میں سے ایک ہے جسے نیوکلیئر پاؤر مارکیٹ میں سب سے زیادہ قبولیت حاصل ہے۔ اس وقت دنیا میں چین سے باہر چھ مقامات پر پلانٹس میں یہ ٹیکنالوجی استعمال ہورہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔